سعود نے پاکستان فلم انڈسٹری کی تباہی کا ذمہ دار کس کو ٹھرایا اور کیوں؟

نیوزڈیسک

0

اسلام آباد:پاکستانی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کے معروف اداکار سعود نے حال ہی میں احمد علی بٹ کے ساتھ ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے پاکستانی فلم انڈسٹری کی تباہی کا ذمہ دار معروف اداکار شان اور ڈائریکٹر سید نور کو ٹھہرایا۔

سعود کا کہنا تھا کہ لالی ووڈ کی حالت زار میں شان اور سید نور کا سب سے بڑا ہاتھ ہے۔
ان کے مطابق، ان سے پہلے کے لوگ بھی صرف اپنا بزنس دیکھتے تھے اور فلم انڈسٹری کو نظرانداز کرتے تھے۔

سعود نے وضاحت کی کہ جب وہ فلم انڈسٹری میں آئے تو پاکستان میں فلموں کی تعداد کم از کم رہی تھی اور ان کی اپنی فلمیں بھی کامیاب ہو رہی تھیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ لالی ووڈ کی تباہی کا ذمہ دار صرف شان نہیں بلکہ پوری انڈسٹری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ شان کا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ وہ دوسروں پر بلاوجہ تنقید کرتا ہے مگر اپنی خامیوں کو نظرانداز کرتا ہے۔

سعود کا مزید کہنا ہے کہ انہوں نے تشدد پر مبنی فلموں میں کام کرنے سے انکار کیا تھا، جس کے بعد انہیں فلموں میں کام نہیں دیا گیا اور وہ کراچی منتقل ہو گئے۔

انہوں نے نوے کی دہائی میں کئی ہٹ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور اس کے بعد اپنا پروڈکشن ہاؤس قائم کیا۔

مزید پرئیے:https://urdu.thepenpk.com/?p=5820

Leave A Reply

Your email address will not be published.