ایک ماہ کے لیے بجلی 4 روپے 92 پیسے فی یونٹ مہنگی ہوگئی ہے۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کو مہنگا کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔
اس نوٹیفکیشن کے مطابق، بجلی کی قیمت میں اضافہ فروری کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی بنا پر کیا گیا ہے، اضافے کا اثر لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔ نیپرا کے اعلامیے میں آیا ہے کہ صارفین کو اپریل کے بجلی بلوں میں اضافی ادائیگیاں کرنی ہوں گی۔