ویب ڈیسک
غیر شادی شدہ افراد میں ذہنی تنزلی یا ڈیمیشنیا کے مرض کا خطرہ بہت زیادہ ہوتا جارہا ہے۔
یہ بات سوئیڈن میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی ہے۔
تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ شادی سے دوری دماغی صحت کے لیے خطرات بڑھا سکتی ہے۔
22 لاکھ افراد کے طبی ڈیٹا کی تحقیق کے مطابق، مطلقہ تنہا افراد میں ڈیمینشیا کا خطرہ شریک حیات کی وفات کا صدمہ سہنے والوں یا کنوارے لوگوں کے مقابلے میں دوگنا زیادہ ہوتا ہے۔
تحقیق کے دوران 50 سے 74 سال کے افراد کا جائزہ لیا گیا اور شروع میں یہ افراد ڈیمنشیا کے شکار نہیں تھے۔
تحقیق کے دوران 10 برسوں میں 32 ہزار افراد ذہنی عارضے کا شکار ہوئے اور پتا چلا کہ شادی شدہ افراد کے مقابلے میں تنہا لوگوں میں اس ذہنی عارضے کا خطرہ بہت زیادہ ہوتا ہے۔
محققین کا کہنا ہے کہ مرد یا خواتین میں کوئی فرق نہیں اور دونوں کو یکساں خطرے کا سامنا ہوتا ہے۔
محققین کے تحقیق کے نتائج سے واضح ہوا ہے کہ تنہائی جلد یا بدیر ڈیمینشیا کا ایک ممکنہ باعث ہو سکتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اگر کوئی شخص شریک حیات کے ساتھ رہتا ہے تو وہ تنہائی کو کم محسوس کرتا ہے اور اسے سماجی معاونت بھی ملتی ہے جس سے منفی ذہنی اثرات جیسے ڈپریشن اور خوف وغیرہ کم ہوجاتے ہیں۔
یہ تحقیق طبی جریدے بی ایم جے اوپن میں شائع ہوئی۔