پنک ڈے پر پاکستان کی پلیئنگ الیون میں کون سی تبدیلی متوقع؟

0

نیوز ڈیسک

اسلام آباد: پاکستان ٹیم انتظامیہ ون ڈے سہ فریقی سیریز کے بقیہ میچوں کے لیے اسکواڈ میں تبدیلی پر غور کر رہی ہے، جس کے تحت اسپنر سفیان مقیم کی جگہ بلے باز معاذ صداقت کو ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق، ٹیم کے کمبی نیشن اور حکمتِ عملی کی ضروریات کے باعث سفیان مقیم اب تک پلیئنگ الیون میں جگہ نہیں بنا سکے۔ اطلاعات ہیں کہ ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے ان کی جگہ معاذ صداقت کو اسکواڈ میں شامل کرنے کی تجویز دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان آج کھیلے جانے والے ’پنک ڈے‘ میچ کے لیے بھی معاذ صداقت کو پلیئنگ الیون میں شامل کرنے پر غور کیا جا سکتا ہے۔

یہ میچ دوپہر ایک بجے شروع ہوگا اور اسے چھاتی کے سرطان سے متعلق آگاہی اجاگر کرنے کے لیے ’پنک ڈے‘ کے طور پر منایا جا رہا ہے۔

تاہم، سفیان مقیم کی جگہ معاذ صداقت کو اسکواڈ میں شامل کرنے یا انہیں پلیئنگ الیون کا حصہ بنانے کے حوالے سے پاکستان ٹیم انتظامیہ کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.