ایف بی آر کے دفاتر ہفتے کو رات 8 بجے تک کھلے رہیں گے

0

نیوز ڈیسک

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ملک بھر میں اپنے تمام بڑے ٹیکس دفاتر کے اوقات کار میں توسیع کردی ہے، جس کے تحت دفاتر ہفتہ 31 اکتوبر کو رات 8 بجے تک کھلے رہیں گے۔

ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بڑے ٹیکس دہندگان کے دفاتر (ایل ٹی اوز)، کارپوریٹ ٹیکس دفاتر (سی ٹی اوز) اور علاقائی ٹیکس دفاتر (آر ٹی اوز) کو اضافی اوقات میں بھی کام جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اعلامیے میں تمام متعلقہ ٹیکس دفاتر کو ہفتے کے روز رات 8 بجے تک خدمات کی فراہمی اور دفتری امور جاری رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔

ایف بی آر نے اس فیصلے سے متعلق باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.