فاران طاہر 18 سال بعد مارول کی دنیا میں واپس، مداحوں کے لیے بڑی خبر

0

نیوز ڈیسک

ہالی ووڈ: پاکستانی نژاد امریکی اداکار فاران طاہر نے مارول اسٹوڈیوز کی نئی سیریز ’ویژن کویسٹ‘ کے ذریعے تقریباً 18 سال بعد اپنے مشہور کردار رضا کے ساتھ مارول کائنات میں واپسی کرلی ہے۔

اداکار سیریز کی چھٹی قسط میں رضا کے کردار میں دکھائی دیے ہیں، جسے انہوں نے پہلی مرتبہ 2008 میں ریلیز ہونے والی ہالی ووڈ فلم ’آئرن مین‘ میں ادا کیا تھا۔

فاران طاہر نے فلم میں رضا کا کردار نبھایا تھا، جو ٹونی اسٹارک کے اغوا میں ملوث تھا۔ تقریباً دو دہائیوں بعد اسی کردار کی واپسی نے مارول کے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی ہے، تاہم اس مرتبہ اداکار کا حلیہ پہلے سے مختلف دکھائی دیتا ہے۔

’ویژن کویسٹ‘ کی نئی قسط میں رضا اپنے مسلح ساتھیوں کے ہمراہ ویژن کو پکڑنے کی کوشش کرتے نظر آتے ہیں، جس سے کہانی میں ان کی دوبارہ شمولیت سامنے آئی ہے۔

فاران طاہر کی مارول کائنات میں واپسی پاکستانی نژاد اداکار کے مداحوں کے لیے بھی خاص اہمیت رکھتی ہے۔ وہ اس سے قبل ہالی ووڈ کی متعدد فلموں اور ٹیلی ویژن منصوبوں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا کر بین الاقوامی سطح پر پہچان حاصل کرچکے ہیں۔

فاران طاہر نے فلم میں رضا کا کردار نبھایا تھا، جو ٹونی اسٹارک کے اغوا میں ملوث تھا۔ تقریباً دو دہائیوں بعد اسی کردار کی واپسی نے مارول کے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی ہے، تاہم اس مرتبہ اداکار کا حلیہ پہلے سے مختلف دکھائی دیتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.