نیوز ڈیسک
لاہور: صوبائی دارالحکومت کے علاقے گلبرگ میں ایک نجی بیکری کے کارخانے میں سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 7 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق دھماکا کارخانے کی پہلی منزل پر پیش آیا، جس کے باعث وہاں موجود افراد متاثر ہوئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد قریبی اسپتال منتقل کردیا۔
پولیس کے مطابق زخمیوں میں سلیم، حنیف، نواز، منیر اور اشتیاق شامل ہیں، جبکہ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت ساجد کے نام سے ہوئی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں تاکہ دھماکے کی وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔
