پاکستان میں پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ، رواں سال تعداد 8 ہوگئی

0

نیوز ڈیسک

اسلام آباد: پاکستان میں رواں سال پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا، جس کے بعد ملک بھر میں اس سال رپورٹ ہونے والے کیسز کی مجموعی تعداد 8 ہوگئی ہے۔

قومی ادارہ برائے انسداد پولیو (این ای او سی) نے خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر میں ایک بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق کردی ہے۔

این ای او سی کے مطابق رواں سال خیبرپختونخوا میں پولیو کے 6 جبکہ سندھ میں 2 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب ملک کے 97 مخصوص اضلاع میں انسداد پولیو کی خصوصی مہم کل سے شروع ہو رہی ہے، جو 8 نومبر تک جاری رہے گی۔

مہم کے دوران ان اضلاع میں 2 کروڑ 40 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.