نیوز ڈیسک
اسلام آباد: آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کے ٹکٹوں کے حصول کے لیے دنیا بھر سے ریکارڈ درخواستیں موصول ہوئی ہیں، جن کی مجموعی تعداد 12 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق 193 ممالک سے تقریباً 30 لاکھ شائقین نے ٹکٹوں کے لیے رجسٹریشن کرائی، جبکہ مجموعی طور پر 12 کروڑ سے زائد درخواستیں جمع ہوئیں۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ نے شائقین کی غیر معمولی توجہ حاصل کی، جس کے ٹکٹوں کے لیے 83 لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں۔ اسی طرح ورلڈ کپ فائنل کے ٹکٹوں کے حصول کے لیے بھی تقریباً 79 لاکھ درخواستیں جمع کرائی گئیں۔
آئندہ ورلڈ کپ کی میزبانی جنوبی افریقہ، زمبابوے اور نمیبیا مشترکہ طور پر کریں گے۔ میگا ایونٹ 2 اکتوبر سے 21 نومبر 2027 تک جاری رہے گا۔
