اشاروں سے شروع ہونے والی دوستی 6 سال بعد شادی کے بندھن میں بدل گئی

0

نیوز ڈیسک

کلرکہار:محبت نہ زبان کی محتاج ہوتی ہے اور نہ سرحدوں کی پابند۔ کلرکہار کے قوتِ سماعت سے محروم نوجوان نبیل اعوان نے اٹلی کی رہائشی ارورا وولپ سے شادی کرکے محبت کی ایک منفرد داستان رقم کر دی۔

نبیل اعوان اور ارورا وولپ کی دوستی چھ سال قبل سوشل میڈیا پر اشاروں کے ذریعے شروع ہوئی تھی، جو وقت گزرنے کے ساتھ محبت میں بدل گئی اور بالآخر دونوں نے رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے کا فیصلہ کر لیا۔

اطالوی دلہن ارورا وولپ کی لاہور ایئرپورٹ آمد پر نبیل اعوان اور ان کے اہلِ خانہ نے پھولوں کے ساتھ پرتپاک استقبال کیا۔ قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد دونوں نے شادی کر لی، جبکہ کلرکہار میں روایتی انداز میں شادی کی تقریب اور دعوتِ ولیمہ کا اہتمام کیا گیا۔

اس موقع پر ارورا وولپ نے پاکستانی لباس زیب تن کرکے مقامی ثقافت سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔ نوبیاہتا جوڑے نے اشاروں کے ذریعے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی عوام کی محبت اور مہمان نوازی کو بھی سراہا۔

چھ سالہ دوستی سے شروع ہونے والی یہ کہانی اس بات کی مثال ہے کہ باہمی اعتماد، خلوص اور سمجھ بوجھ کے رشتے زبان اور جغرافیائی سرحدوں کے محتاج نہیں ہوتے۔

اطالوی دلہن ارورا وولپ کی لاہور ایئرپورٹ آمد پر نبیل اعوان اور ان کے اہلِ خانہ نے پھولوں کے ساتھ پرتپاک استقبال کیا۔ قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد دونوں نے شادی کر لی، جبکہ کلرکہار میں روایتی انداز میں شادی کی تقریب اور دعوتِ ولیمہ کا اہتمام کیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.