حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

0

نیوز ڈیسک

اسلام آباد: حکومت نے عوام کو ریلیف دیتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا ہے، جس کے تحت پیٹرول 3 روپے 40 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 7 روپے 76 پیسے فی لیٹر سستا کردیا گیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 374 روپے 51 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 395 روپے 20 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 3 نومبر سے ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.