شہریار منور کے چہرے میں تبدیلیاں؟ ڈاکٹر کے تبصرے نے نئی بحث چھیڑ دی

0

نیوز ڈیسک

اسلام آباد: پاکستانی اداکار شہریار منور کے چہرے میں ممکنہ کاسمیٹک تبدیلیوں سے متعلق ایک ڈاکٹر کے تبصرے نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے، جہاں مداح ان کے نئے لُک پر مختلف آرا کا اظہار کر رہے ہیں۔

نجی ٹی وی کے ڈرامے میں ابوبکر کا کردار ادا کرنے والے شہریار منور ان دنوں اپنی اداکاری اور شخصیت کے باعث مداحوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

حال ہی میں ایستھیٹک فزیشن ڈاکٹر عمارہ سعد ہاشمی نے انسٹاگرام پر اداکار کی پرانی اور نئی تصاویر کا موازنہ کرتے ہوئے ان کے چہرے میں ممکنہ تبدیلیوں کی نشاندہی کی۔

ڈاکٹر عمارہ نے اپنے تبصرے میں ناک کی سرجری اور چہرے پر فلرز کے استعمال کا امکان ظاہر کیا، تاہم ان کا یہ تجزیہ طبی تصدیق پر مبنی نہیں تھا۔ انہوں نے اداکار کے نئے لُک کو بھی سراہا۔

ڈاکٹر کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے بھی اس معاملے پر اپنی آرا کا اظہار کیا۔ بعض صارفین کے مطابق شہریار منور پہلے سے زیادہ پُرکشش دکھائی دے رہے ہیں، جبکہ کچھ مداحوں کا کہنا تھا کہ ان کی اصل پہچان ان کی بہترین اداکاری ہے۔

دوسری جانب بعض صارفین نے رائے دی کہ چہرے میں نظر آنے والی تبدیلیاں کاسمیٹک طریقہ علاج کے بجائے بڑھتی عمر اور قدرتی تبدیلیوں کا نتیجہ بھی ہوسکتی ہیں۔

تاہم شہریار منور کی جانب سے تاحال کسی کاسمیٹک سرجری یا دیگر جمالیاتی طریقہ علاج کے حوالے سے کوئی تصدیق یا وضاحت سامنے نہیں آئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.