ویب ڈیسک
میٹا کی جانب سے اپنے تمام پلیٹ فارمز، واٹس ایپ، فیس بک، انسٹاگرام اور تھریڈز میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) چیٹ بوٹ متعارف کرائے جانے کے بعد اسٹریمنگ ویب سائٹ یوٹیوب پر بھی ایسے بوٹس متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔
گذشتہ ایک سال کے دوران بہت سارے پلیٹ فارمز اور آپریٹنگ سسٹمز نے اے آئی ٹولز فیچرز کا اعلان کیا یا پھر ایسے ٹولز پیش کیے ہیں۔
یوٹیوب نے بھی نومبر 2023 میں اے آئی ٹولز کی آزمائش شروع کی تھی، اور اب ان ٹولز کو بڑے پیمانے پر آزمائش کے لیے پیش کیا جانے کا امکان ہے۔
رپورٹس کے مطابق یوٹیوب پر اے آئی اسسٹنٹ ٹول پیش کیا جائے گا، جہاں صارفین میسیجز کرکے معلومات حاصل کر سکیں گے۔
مذکورہ فیچر کے تحت یوٹیوب کی ایپلی کیشن اور ڈیسک ٹاپ پر آسک (Ask AI) کا ٹیب دیا جائے گا، جہاں صارفین تحریری طور پر اپنے سوالات لکھ کر معلومات حاصل کر سکیں گے۔
ساتھ ہی مذکورہ فیچر کے تحت ممکنہ طور پر صارفین کو آواز (وائس) کے ذریعے بھی سوالات یا معلومات حاصل کرنے کا اختیار دیے جانے کا امکان ہے۔
فیچر کے تحت صارفین ہر ویڈیو سے متعلق بھی سوال اور معلومات حاصل کرسکیں گے، یعنی وہ پوچھ سکیں گے، مذکورہ ویڈیو میں شامل مواد حقیقی ہے یا اے آئی ہے اور اسے کہاں شوٹ کیا گیا، وغیرہ، جیسے سوالات بھی کر سکیں گے۔
یہ فیچر آنے والے مہینوں میں یوٹیوب پر آزمائش کے لیے پیش کرنے کا اعلان کیا ہے ۔