اسلام اباد:وزیراعظم شہبازشریف نے کابینہ کمیٹی برائے ایس آئی ایف سی تشکیل دیدی ،،کابینہ کمیٹی بارہ اراکین کابینہ پرمشتمل ہوگی ۔ کابینہ کمیٹی میں لئے گئے فیصلے توثیق کیلئے وفاقی کابینہ میں پیش ہوں گے ۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی کابینہ کمیٹی تشکیل دے دی ہے، کمیٹی کی صدارت وزیراعظم خود کریں گے۔
کابینہ کمیٹی 12 ارکان پر مشتمل ہوگی جب کہ آرمی چیف، صوبائی وزرائے اعلیٰ بھی اسپیشل انوی ٹیشن کے ذریعے کمیٹی کے ارکان ہوں گے۔
نیشنل کوآرڈینیٹر بھی کابینہ کمیٹی کا ممبر ہوگا کابینہ کمیٹی میں لیئے گئے فیصلے توثیق کیلئے وفاقی کابینہ میں پیش ہوں گے.