اسلام آباد:وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد کے شہریوں کی سہولت کیلئے کیپیٹل ایمرجنسی سروسز کے اجراء، کیپیٹل ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ، کیپیٹل سیف سٹی اتھارٹی اور سی بی ڈی اسلام آباد کے قیام کےساتھ کیپیٹل واسا بنانے کا اعلان.
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سی ڈی اے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا اور شہریوں کو ریلیف دینے کیلئے اہم فیصلے کیےاور چئیرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کو فیصللوں پر عمل درآمد کا ٹاسک دے دیا ۔
اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ تمام اقدامات کا مقصد اسلام آباد کے شہریوں کو بہترین اور تیز رفتار خدمات فراہم کرنا ہے.
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ایمبولینس ،ریسکیو1122 اور فائر بریگیڈ کے عملے سے ملاقات کی اور جانفشانی سے فرائض کی ادائیگی کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ ایمبولینس ۔ فائر بریگیڈ اور واٹر ریسکیو سروس کو کیپٹل ایمرجنسی سروسز کے تحت یکجا کیا جائے گا.
انھوں نے کہا کہ یونیفائیڈ ایمرجنسی کنٹرول روم کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔۔۔وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ گاڑیوں کی جی پی ایس کے ذریعے لائیو ٹریکنگ بھی کی جائے گی۔
اس موقع پر محسن نقوی نے منظور شدہ خالی آسامیوں پر میرٹ پر بھرتیوں کا حکم بھی دیا۔