زندگی کا دورانیہ بڑھانے کے لیۓ ہر روز کتنے قدم چلنے چاہیۓ؟

0

نیوز ڈیسک

روزانہ 15 ہزار قدم چلنا صحت کو بہتر بنانے، زندگی کا دورانیہ طویل کرنے سمیت صحت پر متعدد فوائد کا حامل ہو سکتا ہے جبکہ یہ ایک فائدہ مند اور قابل حصول ہدف بھی ہے۔

چہل قدمی درحقیقت صحت کے لیے مفید ترین سرگرمی ہے اور مجموعی صحت اور تندرستی کے لیے اس کے بے شمار فوائد ہیں، چہل قدمی آسان ورزش ہے جسے زیادہ تر لوگ خصوصی آلات یا سہولتوں کی ضرورت کے بغیر اپنے روزمرہ کے معمولات میں شامل کر سکتے ہیں۔ چہل قدمی دل کو مضبوط اور صحت مند بناتی ہے، صحت مند وزن کو برقرار رکھنے میں مدد کرتی ہے، پٹھوں اور ہڈیوں کو مضبوط کرتی ہے، موڈ کو بہتر بناتی ہے اور مجموعی صحت میں اضافہ کرتی ہے۔

روزانہ 15,000 قدم چلنا بہت سے لوگوں کے لیے طویل عمر تک فائدہ مند سرگرمی ثابت ہو سکتی ہے

 جس کے کچھ فوائد درج ذیل ہیں۔

قلبی صحت میں بہتری

متوازن وزن

سانس پھولنے کی شکایت میں کمی

مضبوط پٹھے اور ہڈیاں

بہتر ذہنی صحت

توانائی میں اضافہ

بہتر مدافعتی نظام

نیند کا معیار بہتر بناتی ہے

دائمی بیماریوں کا خطرہ کم

لمبی عمر کی ضمانت

روزانہ 15 ہزار قدم چلنے کے لیے خود کو اس کا عادی کیسے بنایا جائے؟

اگر پیدل چلنے کے عادی نہیں ہیں تو یہ ضروری ہے کہ اس معمول کو آہستہ آہستہ اپنانا شروع کریں اور وقت کے ساتھ ساتھ اپنے قدموں کی گنتی میں اضافہ کرتے جائیں۔

خود کو جلد ہی اس عادت کا عادی بنانے کے لیے محنت کرنا آپ کو بہت جلد یا تو تھکا سکتا ہے یا آپ کے جسم میں درد پیدا کر سکتا ہے۔

پاؤں کے درد، چھالوں، یا دیگر تکلیفوں سے بچنے کے لیے آرام دہ اور مددگار  جوتوں کا انتخاب کریں۔

مناسب جوتے اس اچھی عادت کو برقرار رکھنے اور چوٹ کے خطرے کو کم کرنے میں بھی مدد کر سکتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.