ویب ڈیسک
پاکستان کرکٹ بورڈ نے منگل کو کاکول ایبٹ آباد میں آغاز ہونے والے فزیکل فٹنس کیمپ کے لیے 29 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔
یہ کیمپ پاکستان آرمی کے ساتھ منعقد کیا جا رہا ہے اور اس کا مقصد کھلاڑیوں کو مستقبل کے میچوں اور سیریز کے لیے تیار کرنا ہے۔ کیمپ میں ٹیم کی تیاری، جسمانی توانائی اور ذہنی تیزی کو بڑھانے پر توجہ ہوگی۔ کھلاڑیوں کو تجربہ کار ٹرینرز اور کوچز کی رہنمائی میں مخصوص ٹریننگ دی جائے گی تاکہ ان کی کارکردگی میں بہتری آئے۔
کیمپ 26 مارچ سے شروع ہو گا اور 8 اپریل کو اختتام پذیر ہوگا
کھلاڑیوں میں بابر اعظم، محمد رضوان، صائم ایوب، فخر زمان، صاحبزادہ فرحان، حسیب اللّٰہ، سعود شکیل، عثمان خان، محمد حارث، سلمان علی آغا، اعظم خان، افتخار احمد، عرفان خان نیازی، شاداب خان، عماد وسیم، اسامہ میر، محمد نواز، مہران ممتاز، ابرار احمد، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، محمد عباس آفریدی، حسن علی، محمد علی، زمان خان، وسیم جونیئر، عامر جمال، حارث رؤف اور محمد عامر ہیں۔