فیصل آباد:فیصل آباد کے چلڈرن اسپتال میں 25 دن کی بچی کے پیٹ سے ایک بچہ نکال لیا گیا ہے۔
ڈاکٹر صداقت کے مطابق، کامیاب آپریشن کے ذریعے بچی کے پیٹ سے بچہ باہر نکالا لیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ فیصل آباد کے چک نمبر 94 کے رہائشی کی نومولود بچی کا پیٹ مسلسل پھول رہا تھا۔
ڈاکٹر صداقت نے بتایا کہ طبی معائنے اور ٹیسٹوں کے بعد یہ معلوم ہوا کہ بچی کے پیٹ میں بچہ موجود ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دنیا بھر میں اس قسم کے 200 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔
چلڈرن اسپتال فیصل آباد کے ڈاکٹر صداقت نے یہ بھی وضاحت کی کہ آپریشن کے بعد بچی کی حالت اب محفوظ ہے۔