انڈر 19 ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2025ء کا شیڈول جاری

نیوزڈیسک

0

اسلام آباد:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے انڈر 19 ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2025ء کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔یہ ایونٹ 18 جنوری سے 2 فروری تک ملائیشیا میں منعقد ہوگا۔

بھارت کی ویمن انڈر 19 ٹیم اس ٹورنامنٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی، جس میں 16 ٹیمیں حصہ لیں گی۔

گروپ اے میں بھارت، ویسٹ انڈیز، سری لنکا اور ملائیشیا شامل ہیں۔ گروپ بی میں پاکستان، انگلینڈ، آئر لینڈ اور یو ایس شامل ہیں۔

گروپ سی میں نیوزی لینڈ، جنوبی افریقا، افریقا کوالیفائر اور ساموآ ہوں گے۔ گروپ ڈی میں آسٹریلیا، بنگلا دیش، ایشیاء کوالیفائر اور اسکاٹ لینڈ شامل ہیں۔

ہر گروپ کی ٹاپ 3 ٹیمیں سپر 6 مرحلے کے لیے کوالیفائی کریں گی، اور 12 ٹیموں کو 2 گروپوں میں تقسیم کیا جائے گا۔

گروپ اے اور ڈی کی ٹاپ 3 ٹیمیں گروپ 1 میں شامل ہوں گی، جبکہ گروپ بی اور سی کی ٹاپ 3 ٹیمیں گروپ 2 میں ہوں گی۔

ایونٹ کے سیمی فائنلز 31 جنوری کو اور فائنل 2 فروری کو کھیلے جائیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.