میانوالی:پنجاب کے دیگر شہروں کی طرح میانوالی میں بھی تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
حکومتِ پنجاب کی ہدایت پر میانوالی کے بازاروں اور مرکزی شاہراہوں سے تجاوزات کو ہٹانے کے لیے یہ آپریشن جاری ہے۔ سڑکوں کی کشادگی سے شہریوں کو آمد و رفت میں آسانی ہو گی۔
دکانداروں کو تجاوزات کے خاتمے کے لیے نوٹسز جاری کیے گئے تھے، اور ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد آپریشن کا آغاز کیا گیا ہے۔
شہریوں نے اس آپریشن کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے اقدامات سے خاص طور پر پیدل چلنے والوں کے لیے سہولیات فراہم ہو رہی ہیں۔