شادی کی خواہش، شوبز چھوڑنے کی ممکنہ وجہ سامنے آگئی

نیوزڈیسک

0

اسلام آباد:پاکستان کی ابھرتی ہوئی اداکارہ لائبہ خان نے کہا ہے کہ وہ جلد شادی کرنے کی خواہاں ہیں اور اگر ضرورت پیش آئی تو شوبز انڈسٹری چھوڑ سکتی ہیں۔

لائبہ خان نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی پروگرام میں مہمان کی حیثیت سے شرکت کی۔
شو کے دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہیں کبھی بھی اداکارہ بننے کا شوق نہیں تھا اور وہ کیمرے کے سامنے آ کر گھبرا جاتی تھیں۔

اداکارہ کا کہنا ہے کہ جب انہوں نے شوبز میں قدم رکھا، تو انہوں نے فیصلہ کیا تھا کہ وہ اس شعبے میں صرف 5 سال کام کریں گی اور پھر چھوڑ دیں گی۔

اب انہیں اس فیلڈ میں 5 سال ہو چکے ہیں، لہٰذا وہ کسی بھی وقت انڈسٹری کو خیرباد کہہ سکتی ہیں۔

لائبہ خان نے شادی کے بارے میں پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ جلدی شادی کرنا چاہتی ہیں۔

انہوں نے اپنے شریک حیات کی خصوصیات کے بارے میں بتایا کہ وہ ایسے شخص سے شادی کرنا چاہتی ہیں جو نہ صرف ان کی عزت کرے بلکہ اپنے خاندان کے افراد سے بھی عزت کا سلوک کرے۔

اداکارہ کا مزید کہنا ہے کہ ایک وقت میں وہ خوبصورتی سے متاثر ہوتی تھیں، لیکن اب وہ سمجھ چکی ہیں کہ شادی کے لیے صرف خوبصورتی ہی کافی نہیں ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.