وفاقی حکومت نے بجلی کے بلوں پر جرمانے کی نئی پالیسی متعارف کرادی

نیوزڈیسک

0

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے بجلی کے بلوں پر عائد جرمانے کی پالیسی میں تبدیلی کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق، مقررہ تاریخ کے بعد جمع ہونے والے بلز پر 5 اور 10 فیصد سرچارج لگایا جائے گا۔

مقررہ تاریخ کے 3 دن بعد ادائیگی پر بل کا 5 فیصد سرچارج جبکہ 3 دن سے زیادہ گزرنے پر 10 فیصد سرچارج عائد کیا جائے گا۔

نیپرا نے مقررہ تاریخ کے بعد جمع ہونے والے بلز پر عائد سرچارجز کو سلیبز میں تبدیل کر دیا ہے، جب کہ اس سے قبل بجلی کے بلوں پر 10 فیصد ایل پی ایس چارج کیا جاتا تھا۔

اس کے علاوہ، لیسکو کے صارفین کو آن لائن بلوں کا اجرا کیا جائے گا، اور صارفین متعلقہ ریونیو دفاتر سے مقررہ تاریخ میں توسیع کے لیے آن لائن بلز جاری کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.