اسلام آباد:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے حکومت کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان میں انعقاد کے حوالے سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو باضابطہ طور پر خط لکھا ہے۔
ذرائع کے مطابق، خط میں پی سی بی نے پاکستانی حکومت کا سخت مؤقف پیش کیا اور بھارت کے پاکستان نہ آنے کی ٹھوس وجوہات بھی پوچھیں۔
پی سی بی نے واضح کیا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہو گی اور ہائبرڈ ماڈل قبول نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر دیگر ٹیمیں پاکستان آ سکتی ہیں تو بھارت کو اس میں کیا مسئلہ ہو سکتا ہے؟ خط میں یہ بھی کہا گیا کہ بھارت کے بغیر بھی چیمپئنز ٹرافی کرائی جا سکتی ہے اور بھارت کی جگہ کسی اور ٹیم کو بلایا جا سکتا ہے۔
مزید پرئیے:https://urdu.thepenpk.com/?p=5086