اسلام آباد:بالی ووڈ اداکار ورون دھون کی نئی فلم “بے بی جان” نے پچیس دسمبر کو ریلیز ہونے کے پہلے دن باکس آفس پر شاندار کامیابی حاصل کی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، فلم نے پہلے دن 12.5 کروڑ روپے کا بزنس کیا،جو اس کی مقبولیت اور مداحوں میں دلچسپی کی عکاسی کرتا ہے۔
سلمان خان کا مختصر کردار
فلم میں سپر اسٹار سلمان خان نے ایک مختصر مگر اہم کردار ادا کیا ہے، جو فلم کی خاص بات رہی۔ جب سلمان خان کا کردار سکرین پر نظر آیا، تو سنیما ہال میں موجود مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا اور تھیٹر سیٹیوں اور شور سے گونج اُٹھا۔
مداحوں کی حیرانی اور سوشل میڈیا پر تبصرے
سوشل میڈیا پر صارفین نے بھی سلمان خان کی انٹری پر حیرانی کا اظہار کیا۔ فلم میں ان کی آمد نے مداحوں کو دنگ کر دیا، اور اس لمحے کو سوشل میڈیا پر خوب سراہا گیا۔
ورون دھون کی پچھلی فلموں کا موازنہ
پچھلے پانچ سالوں میں ورون دھون کی کسی بھی فلم کا یہ سب سے کامیاب آغاز ہے۔ دو ہزار انیس میں ریلیز ہونے والی ان کی فلم “کلنک” جس میں عالیہ بھٹ، مادھوری ڈکشٹ، سوناکشی سنہا اور سنجے دت جیسے بڑے نام شامل تھے، انہوں نے پہلے دن 21.60 کروڑ روپے کا بزنس کیا تھا۔
ورون دھون کی ماضی کی فلمیں
بھارتی میڈیا کے مطابق ورون دھون کی دو ہزار بیس میں ریلیز ہونے والی فلم “اسٹریٹ ڈانسر”، دو ہزار بائیس میں ریلیز ہونے والی “جگ جگ جیو” اور “بھیڑیا” نے ریلیز کے پہلے دن ڈبل فیگر بزنس کرنے میں ناکامی کا سامنا کیا تھا۔
مزید پرئیے:https://urdu.thepenpk.com/?p=5724