اسلام آباد:پاکستان شوبز انڈسڑی کی معروف اداکارہ ماہرہ خان جلد ہی ٹی وی اسکرین پر جلوہ گر ہوں گی۔
سپر اسٹار ماہرہ خان کے مقابل وہاج علی مرکزی کردار ادا کریں گے۔ اس ڈرامہ سیریل کی ہدایت کاری حائیسم حسین انجام دے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ ماہرہ خان کا آخری ڈرامہ “رضیہ” تھا، جو دو ہزار تئیس میں ایک نجی ٹی وی چینل سے نشر ہوا۔ اس میں انہوں نے ایک منفرد کردار ادا کیا تھا۔اس
سے قبل دو ہزار اکیس میں ڈرامہ سیریل “ہم کہاں کے سچے تھے” میں ماہرہ خان نے کبریٰ خان اور عثمان مختار کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔
یہ ڈرامہ عمیرہ احمد کے اسی نام کے ناول پر مبنی تھا، جسے فاروق رند نے ڈائریکٹ کیا تھا۔
کہانی تین کزنز کے گرد گھومتی تھی، جہاں عثمان مختار نے اسود، ماہرہ خان نے مہرین، اور کبریٰ خان نے مشال کے کردار بخوبی نبھائے تھے۔ عمیر رانا اور لیلیٰ واسطی بھی اس ڈرامہ کے اہم فنکاروں میں شامل تھے۔
اداکارہ نے اکتوبر دو ہزار بائیس میں ریلیز ہونے والی ہدایت کار بلال لاشاری کی فلم “دی لیجنڈ آف مولا جٹ” میں سلور اسکرین پر بھی شاندار اداکاری کی۔یہ فلم
دنیا بھر میں بے مثال کامیابیاں سمیٹ چکی ہے اور پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن چکی ہے۔
مزید پرئیے:https://urdu.thepenpk.com/?p=5899