ویب ڈیسک
پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عامر آج صبح ساڑھے تین بجے کی فلائٹ سے ڈبلن، آئرلینڈ کے لیے روانہ ہو جائیں گے۔
محمد عامر کی روانگی دیر سے ویزا جاری ہونے کے سبب تاخیر کا شکار ہوئی۔ لیکن چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی کوششوں سے محمد عامر کا ویزا جاری ہوا۔
عامر آج ڈبلن میں ٹیم کو جوائن کر لیں گے، لیکن امکان ہے کہ وہ پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نہیں کھیل پائیں گے۔ وہ اتوار اور منگل کو کھیلے جانے والے دوسرے اور تیسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کے لیے دستیاب ہوں گے۔
پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کی سیریز آج سے شروع ہو رہی ہے، جس کے بعد پاکستان ٹیم 22، 25، 28 اور 30 مئی کو کھیلے جانے والے چار ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے لیے 15 مئی کو لیڈز روانہ ہوگی۔