ویب ڈیسک
غزہ میں اسرائیلی حملوں نے فلسطینیوں کو سخت نقصان پہنچایا، جہاں جبالیہ کیمپ میں ایک فلسطینی صحافی، اُنکی اہلیہ اور بیٹے بھی شہید ہوگئے۔
رپورٹس کے مطابق 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 34 ہزار 900 سے بڑھ گئی ہے۔
دوسری جانب فرانس نے اسرائیل سے رفح پر حملہ ختم کرنے، رفح کراسنگ کھولنے اور مذاکرات پر واپس آنے کا مطالبہ کیا ہے۔
فرانسیسی وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ غزہ میں شہریوں کے پاس کوئی محفوظ علاقہ نہیں۔