بلال عباس اور درِفشاں سلیم کے خفیہ نکاح کی خبریں سوشل میڈیا پر وائرل

0

ویب ڈیسک

ڈرامہ سیریل “عشق مرشد” کے اداکار بلال عباس اور اداکارہ درِفشاں سلیم کے خفیہ نکاح کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔

یوٹیوبر ماریہ علی نے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں فنکاروں نے اپنے کیریئر کی وجہ سے اپنا نکاح خفیہ رکھا ہے۔ تاہم، اداکار عمر شہزاد نے ایک ریئلٹی شو کے دوران اس راز کو افشا کر دیا۔

ماریہ علی کے مطابق، عمر شہزاد نے ریئلٹی شو میں بتایا کہ وہ اور درِفشاں ایک دوسرے کو کافی عرصے تک ڈیٹ کرتے رہے تھے۔ وہ ایک ہی بلڈنگ میں رہتے تھے اور شادی بھی کرنے والے تھے۔ لیکن، درِفشاں نے بلال عباس کے لیے انہیں چھوڑ دیا۔

یوٹیوبر کا کہنا ہے کہ “عشق مرشد” کی آخری قسط کے پریمیئر کے موقع پر، بلال اور درِفشاں تین گھنٹے کی تاخیر سے ایک ساتھ پہنچے اور پورا وقت ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے نظر آئے۔

ماریہ علی کے مطابق، دونوں نے ڈرامہ کی کامیابی کے بعد ایک ہی وقت میں عمرہ بھی ادا کیا۔ تاہم، انہوں نے ایک ساتھ کوئی تصویر یا ویڈیو شیئر نہیں کی۔

یوٹیوبر کے انکشافات کے بعد مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ اگر دونوں نے واقعی شادی کر لی ہے تو یہ ایک اچھی خبر ہے۔ مداح اب دونوں کی جانب سے باضابطہ اعلان کا انتظار کر رہے ہیں۔

تاہم، یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ بلال عباس اور درِفشاں سلیم نے اب تک ان شادیوں کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.