اسلام اباد: پاکستان کی پہلی مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ انفلوئنسر شبنم زئی کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے۔
شبنم زئی نے ایک ہفتہ قبل فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر قدم رکھا، اور ان کی تصاویر دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں۔
اس مختصر عرصے میں شبنم زئی کے فالوورز کی تعداد 3 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں انہیں مختلف پاکستانی علاقوں اور مقامات پر گھومتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
شبنم زئی نے اپنے تعارف میں خود کو ماڈل، کھانوں کی شوقین، اور فٹنس کے حوالے سے فرییک قرار دیا ہے۔