اسلام اباد: بنگلا دیش میں ڈاکٹر محمد یونس کی سربراہی میں عبوری حکومت آج حلف اٹھائے گی۔
صدر محمد شہاب الدین آج شام 8 بجے ڈھاکا کے دربار ہال میں تقریبِ حلف برداری کی قیادت کریں گے، جس میں 400 افراد کی شرکت متوقع ہے۔
بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق، یہ عبوری حکومت تقریباً 15 ارکان پر مشتمل ہوگی، جن کی فہرست میں ابھی تک حتمی شکل نہیں دی گئی۔
عبوری حکومت کے ایڈوائزرز کا انتخاب مختلف شعبوں اور سول سوسائٹی سے کیا جائے گا۔
یہ عبوری حکومت بنگلا دیش میں 17 سال بعد قائم ہو رہی ہے، اور اس کی تشکیل طلبہ کی تجویز پر عمل درآمد کرتے ہوئے کی گئی ہے۔
وزیرِ اعظم حسینہ واجد کے گزشتہ پیر کو ملک چھوڑنے اور عوامی احتجاج کے بڑھنے کے بعد، فوج نے اقتدار سنبھال کر عبوری حکومت بنانے کا اعلان کیا تھا۔-