قذافی اور راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیمز کی ڈیزائن کی حتمی منظوری

نیوزڈیسک

0

اسلام آباد:پاکستان کرکٹ بورڈ نے قذافی اسٹیڈیم لاہور، نیشنل اسٹیڈیم کراچی، اور راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے ڈیزائن کی حتمی منظوری دے دی ہے۔

پی سی بی کے مطابق، یہ تینوں اسٹیڈیمز بین الاقوامی معیار کے مطابق اپ گریڈ کیے جا رہے ہیں، اور پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے ان کے ڈیزائن پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

محسن نقوی نے برطانیہ کے دورے کے دوران انٹرنیشنل اسٹیڈیمز ڈیزائن کرنے والی کمپنی کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا، جہاں بی ڈی پی حکام نے انہیں اسٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کے منصوبے پر بریفنگ دی۔

چیئرمین پی سی بی نے ڈیزائن تیار کرنے والے اسٹاف کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیڈیمز کو مقررہ مدت میں مکمل کرنا ایک بڑا چیلنج ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹیم اس چیلنج کو پورا کرنے کے لیے دن رات محنت کرے گی اور چیمپئنز ٹرافی سے قبل تینوں اسٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن مکمل کی جائے گی۔

محسن نقوی نے اس میگا پراجیکٹ کی ذاتی طور پر نگرانی کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.