ڈالر کی قیمت انٹر بینک میں 278 روپے 70 پیسے پر برقرار

نیوزڈیسک

0

اسلام آباد:آج انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر امریکی ڈالر کی قیمت گزشتہ کاروباری دن کی سطح پر برقرار ہے، جو کہ 278 روپے 70 پیسے ہے۔

گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر بھی ڈالر کی قیمت یہی تھی۔

اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان

آج کاروبار کے آغاز میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھنے کو مل رہا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 770 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 78 ہزار 647 پر پہنچ گیا ہے-

گزشتہ کاروبار دن کے اختتام پر یہ انڈیکس 77 ہزار 877 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.