کراچی میں کانگو کریمین ہیمرجک فیور، کیسز میں تشویشناک اضافہ

نیوزڈیسک

0

کراچی:ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں کانگو کریمین ہیمرجک فیور کے کیسز میں یک دم اضافہ سامنے آیا ہے۔

حکام کے مطابق، اگست کے پہلے دو ہفتوں میں کراچی میں اس بیماری کے 5 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

اس ماہ، کانگو کریمین ہیمرجک فیور کے 4 کیسز نجی اسپتالوں میں اور 1 کیس جناح اسپتال میں سامنے آیا ہے۔

حکام کے مطابق، اس سال کے دوران کراچی میں کانگو کریمین ہیمرجک فیور کے 14 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، اور شہر میں اصل کیسز کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے۔

کراچی کے نجی اسپتال میں مارچ میں 4، مئی میں 6، جون میں 2، اور اگست میں 4 کیسز سامنے آئے ہیں۔

اس مہینے جناح اسپتال کراچی میں کانگو کریمین ہیمرجک فیور کا پہلا کیس رپورٹ ہوا ہے۔

قومی ادارۂ صحت اسلام آباد کے مطابق، جولائی تک کانگو کے 39 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اور اس بیماری سے اب تک 9 اموات ہو چکی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.