بانیٔ پی ٹی آئی کی مبینہ سہولت کاری: جیل افسران و اہلکاروں کی سخت نگرانی کا فیصلہ

نیوزڈیسک

0

اسلام آباد:راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے افسران کی جانب سے بانیٔ پی ٹی آئی کی مبینہ سہولت کاری کے معاملے کے بعد، عمران خان کے سیل کی سیکیورٹی پر تعینات اہلکاروں کی کڑی نگرانی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جیل ذرائع کے مطابق، سیکیورٹی اداروں کے اہلکار بھی سیل کے اطراف موجود رہیں گے اور جیل کے عملے کو ہفتہ وار تبدیل کیا جائے گا۔

جیل ذرائع نے بتایا کہ جیل میں ہونے والی سماعت کے دوران عملے کو صحافیوں، وکلاء اور پارٹی رہنماؤں سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید برآں، جیل کے اندر رہائش پذیر اہلکاروں کی بھی مکمل تلاشی لی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق، سیکیورٹی اداروں نے کل ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل محمد اکرم کو تحویل میں لیا ہے، جن پر بانیٔ پی ٹی آئی کے لیے جاسوسی، پیغام رسانی اور سہولت کاری کا الزام ہے۔

علاوہ ازیں، اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل بلال سے بھی کل رات پوچھ گچھ کی گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.