اسلام آباد:بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے تیسرے دورِ حکومت میں بھارت میں زیادتی کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
کولکتہ میں زیر تربیت ڈاکٹر کے ساتھ ریپ اور قتل کے بعد ہزاروں افراد نے احتجاج کیا، اور مودی حکومت ان واقعات کی روک تھام میں ناکام نظر آتی ہے۔
لوک سبھا کے رکن، اسد الدین اویسی نے مودی حکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے بلقیس بانو کے ریپ کرنے والوں اور اس کے خاندان کے قاتلوں کو رہا کر دیا ہے، اور کرناٹکا میں بی جے پی کے نمائندے خواتین کے حقوق کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔
دوسری جانب، انسانی حقوق کی تنظیمیں بھارت میں خواتین کے مستقبل پر گہری تشویش کا اظہار کر رہی ہیں۔
بھارت کو پہلے بھی عالمی سطح پر ریپ کیپیٹل کے طور پر نامزد کیا جا چکا ہے۔