ویب ڈیسک
یونین آف میڈیکل کیئر اینڈ ریلیف آرگنائزیشنز کی ڈاکٹر عالیہ خان نے اسرائیلی فوجیوں پر خواتین سے زیادتی کا الزام عائد کیا ہے۔
ڈاکٹر عالیہ خان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے غزہ کے اسپتالوں میں خدمات انجام دینے والی خواتین سے زیادتی کی ہے۔
انہوں نے بتایا ہے کہ الخیراسپتال میں اسرائیلی فوجی 1 خاتون کو 2 دن تک زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔
ڈاکٹر عالیہ خان نے بتایا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے نصیر اسپتال میں ایک خاتون کو اس کے بھائی اور شوہر کے سامنے برہنہ کیا۔
ان کا کہنا ہے کہ بھائی اور شوہر نے اپنے کپڑوں سے ڈھانپنے کی کوشش کی تو اسرائیلی فورسز نے دونوں کو شہید کر دیا۔
انہوں نے مغربی میڈیا اور سیاسی رہنماؤں کو ان واقعات پر غور کرنے کی اپیل کی ہے۔