اسلام آباد:پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان نادیہ خان نے اداکارہ حبا بخاری اور آریز احمد کے متوقع بچے کی پیدائش سے متعلق اپنے متنازع بیان پر وضاحت پیش کر دی ہے۔
انہوں نے وضاحت کی کہ حبا بخاری کے حمل کی خبر سنی سنائی بات نہیں تھی، بلکہ یہ معلومات انہیں خود آریز احمد نے فراہم کی تھیں۔نادیہ خان کا کہنا تھا کہ آریز نے انہیں یہ نہیں بتایا تھا کہ اس خبر کو خفیہ رکھا جائے۔
حال ہی میں، نادیہ خان نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں دعویٰ کیا تھا کہ حبا بخاری امید سے ہیں اور انہوں نے آن ایئر ان کو اور ان کے شوہر کو مبارک باد بھی دی تھی۔ اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
تنقید کرنے والوں نے کہا کہ نادیہ خان نے حبا بخاری سے بدلہ لینے کے لیے ایسا کہا ہے، اور بعض صارفین نے یہ بھی سوال اٹھایا کہ نادیہ کون ہیں جو حبا اور آریز کے بچے کے بارے میں کوئی اعلان کریں، کیونکہ یہ ان کا ذاتی معاملہ ہے۔
اب نادیہ خان نے وضاحت کی ہے کہ انہوں نے یہ دعویٰ سنی سنائی باتوں کی بنیاد پر نہیں کیا بلکہ انہیں یہ معلومات آریز احمد نے خود دی تھیں، اور اس کے لیے کوئی خفیہ رکھنے کا کہا نہیں تھا۔
نادیہ خان نے بتایا کہ وہ اور آریز ایک ڈرامے میں کام کر رہے ہیں، اور شوٹنگ کے دوران انہوں نے اہلیہ کے حمل کی خبر دی۔نادیہ کے مطابق، اداکار کے رویے سے ایسا لگ رہا تھا کہ یہ خبر نئی نہیں ہے، اس لیے انہیں لگا کہ یہ بات سب کو معلوم ہے۔
اگر جوڑا اس خبر کو خفیہ رکھنا چاہتا تو آریز انہیں اس کی درخواست کرتے، مگر ایسا کچھ نہیں ہوا۔