اسلام آباد:عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں ملک میں پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر کی کمی متوقع ہے۔
انڈسٹری کے ذرائع کے مطابق، ڈیزل کی قیمت میں بھی 12 روپے فی لیٹر اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 8 روپے تک کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر تک کمی ہو سکتی ہے۔
حتمی قیمت کا تعین 12 سے 14 ستمبر تک عالمی مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ کے مطابق کیا جائے گا۔
ذرائع نے مزید کہا ہے کہ ٹیکس میں اضافہ حتمی قیمت پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔
31 اگست کو وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق، پیٹرول کی قیمت میں 1.86 روپے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3.32 روپے فی لیٹر، مٹی کے تیل کی قیمت میں 2.15 روپے فی لیٹر، اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2.97 روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی۔