اسلام آباد:معروف امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے امریکی صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹ امیدوار کملا ہیرس کی حمایت کا اعلان کیا ہے، جس پر ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کا ردعمل بھی سامنے آیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق، گزشتہ روز نومبر میں ہونے والے انتخابات سے قبل کملا ہیرس اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان پہلا صدارتی مباحثہ ہوا۔مباحثے کے بعد، ہیرس نے ٹیلر سوئفٹ کی حمایت حاصل کر لی۔
ٹیلر سوئفٹ نے سوشل میڈیا پر کملا ہیرس کی توثیق کرتے ہوئے انہیں ‘جنگجو’ قرار دیا اور کہا کہ وہ حقوق کے لیے لڑتی ہیں، اس لیے انہیں یقین ہے کہ ہمیں ایک جنگجو رہنما کی ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کملا ہیرس ایک مضبوط اور قابل رہنما ہیں، اور ان کی قیادت میں ملک مزید بہتری کی طرف بڑھ سکتا ہے۔
بعد میں، ریپبلکن امیدوار کی جانب سے ایک سخت ردعمل سامنے آیا، جس میں سابق صدر نے کہا کہ وہ ٹیلر سوئفٹ کے مداح نہیں ہیں بلکہ انہیں گلوکارہ کی قریبی دوست، امریکی فٹبال کھلاڑی برٹنی مہومس زیادہ پسند ہیں۔
انہوں نے امریکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ اگر آپ سچ جاننا چاہتے ہیں تو مجھے مسز برٹنی مہومس زیادہ پسند ہیں، کیونکہ وہ ٹرمپ کی بڑی مداح ہیں۔ میں ٹیلر سوئفٹ کا مداح نہیں ہوں۔