زیرِ سمندر تباہی، ٹائٹن آبدوز کے ملبے کی پہلی تصویر منظرِ عام پر

نیوزڈیسک

0

اسلام آباد:امریکی کوسٹ گارڈز نے زیرِ سمندر تباہ ہونے والی ٹائٹن آبدوز کے ملبے کی پہلی تصویر جاری کی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق، آبدوز کا ٹوٹا ہوا حصہ شمالی بحراوقیانوس میں نظر آیا ہے، اور ملبہ ٹائٹن کے اصل مقام سے کئی سو گز دور پایا گیا ہے، جو کہ کئی دنوں کی تلاش کے بعد دریافت ہوا۔

گزشتہ سال جون میں، کینیڈا کے ساحلوں سے دور شمالی بحر اوقیانوس میں ایک آبدوز تباہ ہو گئی تھی۔

اس حادثے میں ٹائٹن آبدوز میں سوار پاکستانی تاجر شہزادہ داؤد اور ان کے 19 سالہ بیٹے سلیمان داؤد کے علاوہ پانچ افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.