بھارت میں بنگلا دیش کے کرکٹ میچز کی منسوخی کا مطالبہ زور پکڑ گیا

نیوزڈیسک

0

اسلام آباد:بھارت میں بنگلا دیش کے ساتھ کرکٹ میچز کی منسوخی کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، گووا کے ہندو جانا جگروتی سمیتھی نامی ایک دائیں بازو کے گروپ نے ان میچز کی منسوخی کی درخواست کی ہے۔

گروپ کا کہنا ہے کہ بنگلا دیش میں ہندوؤں کے خلاف جاری مظالم کی وجہ سے بھارت اور بنگلا دیش کے درمیان میچز نہیں ہونے چاہئیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ تب تک میچز نہ کیے جائیں جب تک کہ مظالم ختم نہ ہوں، اور بھارتی کرکٹ بورڈ کو اس حوالے سے خط بھی لکھا ہے۔

بنگلا دیش اور بھارت کے درمیان 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا انعقاد ہونا ہے، جو چنائی، کانپور، گوالیار، دہلی اور حیدر آباد میں شیڈول ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل چنائی میں شروع ہوگا، اور میچز کے دوران متعدد مقامات پر مظاہروں کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.