اسلام آباد:ایک نوجوان لڑکی کے طیارے میں گرنے کے بعد عراقی مسافر طیارے کو بھارت کے شہر کولکتہ میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑ گئی۔
حکام کے مطابق، بغداد سے چین کے شہر گوانگزو جانے والی عراقی ایئر ویز کی پرواز نے بدھ کو کولکتہ ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق، اچانک طبیعت خراب ہونے پر 16 سالہ لڑکی جہاز میں ہی گر گئی، جس کی وجہ سے طیارے کو ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی۔
میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، 16 سالہ لڑکی کو کولکتہ کے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی موت کی تصدیق ہو گئی۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، بھارت میں لینڈنگ سے تقریباً 30 منٹ پہلے لڑکی کی حالت خراب ہوگئی تھی۔طیارے میں کل 10 مسافر اور عملے کے افراد سوار تھے۔
مرنے والی لڑکی کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد اہل خانہ کے حوالے کر دیا جائے گا۔