شمالی وزیرستان:شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اس فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔
شدید فائرنگ کے دوران لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت اور 5 جوان شہید ہوئے ہیں۔ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی 4 اور 5 اکتوبر کی درمیانی شب کی گئی۔
شہید سپاہیوں میں لانس نائیک محمد اللّٰہ، لانس نائیک اختر زمان اور لانس نائیک شاہد اللّٰہ شامل ہیں۔
لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت اس آپریشن کی قیادت کر رہے تھے۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ ہمارے بہادر سپاہیوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں، اور سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔
سوات میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن
اس سے قبل، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سوات کے علاقے چارباغ میں انٹیلی جنس بیسڈ مشترکہ آپریشن کیا۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق، سوات میں فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں خارجی سرغنہ عطاء اللّٰہ عرف مہران سمیت دو دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ اس آپریشن میں ایک خارجی کو زخمی حالت میں گرفتار بھی کیا گیا، جو عطاء اللّٰہ عرف مہران کے ساتھ دہشت گردی کی متعدد سرگرمیوں میں ملوث تھا۔