اسلام آباد:راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قائم عدالت میں بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ کیس ٹو اور 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی گئی۔
ذرائع کے مطابق، دونوں کیسز کی سماعت راستوں کی بندش کے باعث ملتوی کی گئی ہے۔
عدالت نے توشہ خانہ کیس ٹو میں ملزمان پر فردِ جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کر دی ہے۔
توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند کریں گے۔
دوسری جانب، 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا کریں گے۔
توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت 7 اکتوبر اور 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت 8 اکتوبر کو ہوگی۔