اسلام آباد:بدھ کو انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں معمولی اضافہ دیکھا گیا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق آج کاروبار کے آغاز پر روپیہ ایک پیسے کے اضافے سے 277.73 روپے پر جاپہنچا۔ یاد رہے کہ منگل کو روپیہ 277.74 روپے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز سے ہی تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا، جہاں 100 انڈیکس 300 پوائنٹس بڑھ کر 86 ہزار 143 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ 85 ہزار 840 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔