بشریٰ انصاری اور اقبال حسین نے سوشل میڈیا کے تبصروں پر کیا جواب دیا؟

نیوزڈیسک

0

اسلام آباد:سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری اور ان کے شوہر اقبال حسین نے اپنی شادی شدہ زندگی پر تبصرے کرنے والے سوشل میڈیا صارفین کو کرارا جواب دے دیا ہے۔

بشریٰ انصاری نے حال ہی میں یوٹیوب پر ایک وی لاگ شیئر کیا، جس میں انہوں نے کینیڈا میں اپنی مصروفیات کے ساتھ ساتھ اپنے شوہر اقبال حسین سے بھی ملوایا۔
اقبال حسین اس وقت رمضان کے لیے ایک ڈرامہ لکھنے میں مصروف ہیں۔
وی لاگ کے اختتام پر اقبال حسین نے بشریٰ انصاری سے پوچھا کہ آپ کیا کہہ رہی تھیں؟ لوگ کس طرح کے تبصرے کر رہے ہیں؟
اس پر اداکارہ نے بتایا کہ بہت سے لوگ ان کی ویڈیوز اور پوسٹس پر تبصرے کرتے ہیں کہ جب شوہر سے الگ ہی رہنا تھا تو شادی کیوں کی؟
اقبال حسین نے مشورہ دیا کہ ایسے لوگوں کی باتوں کی پرواہ نہ کریں، کیونکہ ہم ہر وقت کیمرے کے سامنے نہیں بیٹھ سکتے، کبھی کبھی ایسا ہوتا ہے۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ ہم دونوں ایک دوسرے کو تنگ نہیں کرتے، اسی وجہ سے ہماری شادی اچھی چل رہی ہے۔
انہوں نے اس بات پر بھی خوشی کا اظہار کیا کہ انہیں ایک دوسرے کے ساتھ اچھا وقت گزارنے کا موقع ملتا ہے۔
یاد رہے کہ بشریٰ انصاری اور اقبال حسین کی شادی کی خبریں 2019 میں سامنے آئیں، لیکن دونوں نے اس کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔
بشریٰ انصاری نے 2020 میں اپنی پہلی طلاق کے بارے میں بات کی، اور 2023 میں انہوں نے اپنی دوسری شادی کی تصدیق کی۔ تاہم، اس وقت انہوں نے اپنے نئے زندگی کے ساتھی کا نام ظاہر نہیں کیا۔
اداکارہ کی پہلی شادی 1978 میں پی ٹی وی کے پروڈیوسر اقبال انصاری سے ہوئی تھی، جبکہ اقبال حسین کی پہلی شادی اداکارہ اور میزبان فرح حسین سے ہوئی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.