کیا آپ کے کانٹیکٹس کی حفاظت کے لیے یہ تبدیلی ضروری تھی؟

نیوزڈیسک

0

اسلام آباد:میٹا نے واٹس ایپ میں ایک اہم تبدیلی کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی کے مطابق، واٹس ایپ کانٹیکٹس کے سسٹم کو مکمل طور پر تبدیل کیا جا رہا ہے۔

ابھی تک، واٹس ایپ میں صرف وہی کانٹیکٹس محفوظ ہوتے ہیں جو آپ کے پرائمری فون میں موجود ہیں، اور دیگر لنکڈ ڈیوائسز پر کانٹیکٹس کو محفوظ کرنا ممکن نہیں۔ اگر آپ کا فون گم یا خراب ہو جائے تو ان کانٹیکٹس کو دوبارہ محفوظ کرنا پڑتا ہے۔

اب واٹس ایپ میں ایک کانٹیکٹ منیجر کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔ اس تبدیلی کے بعد، تمام کانٹیکٹس براہ راست ایپ میں محفوظ ہوں گے، اور اگر آپ کا فون گم ہو جائے یا تبدیل ہو جائے تو آپ کو انہیں دوبارہ محفوظ کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

کمپنی کے مطابق، یہ فیچر آئندہ چند ہفتوں میں پہلے واٹس ایپ ویب اور اس کی ونڈوز ایپ کے لیے متعارف کرایا جائے گا، اور پھر بتدریج دیگر لنکڈ ڈیوائسز میں بھی کانٹیکٹس کو محفوظ کرنا ممکن ہو جائے گا۔

اس تبدیلی کے لیے نئی ٹیکنالوجی آئیڈنیٹی پروف لنکڈ اسٹوریج (آئی پی ایل ایس) کا استعمال کیا جائے گا۔

اس ٹیکنالوجی کے تحت، واٹس ایپ میں محفوظ نام اور نمبر انکرپٹڈ ہوں گے، اور صرف آپ ہی ان تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔

مزید پرئیے:https://urdu.thepenpk.com/?p=3808

Leave A Reply

Your email address will not be published.