کراچی:کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر میں کم سے کم درجۂ حرارت 23.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔
محکمۂ موسمیات نے کہا کہ شہر میں ہلکی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جن میں نمی کا تناسب 89 فیصد ہے، جبکہ دن کے وقت سمندری ہوائیں بحال ہو جائیں گی۔
دوسری جانب، چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے پیش گوئی کی ہے کہ کراچی میں گرمی کی حالیہ لہر 12 نومبر تک برقرار رہے گی۔
ان کے مطابق، صوبہ سندھ میں درجہ حرارت میں 6 سے 7 ڈگری کا اضافہ دیکھا جا رہا ہے، اور نومبر کے 10 سے 12 دن موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔سردار سرفراز نے مزید بتایا کہ کراچی میں سردی کا آغاز دسمبر کے وسط سے ہوگا۔