کوئٹہ میں مغربی بائی پاس پر دھماکہ، پولیس اہلکار زخمی

نیوزڈیسک

0

کوئٹہ:بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں آج دہشت گردوں کی جانب سے پولیس موبائل کو نشانہ بنایا گیا۔

مغربی بائی پاس پر پیش آنے والے اس دھماکے میں پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے والے اہلکار موقع پر پہنچ گئے، جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار بھی فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق، بروری کے علاقے مغربی بائی پاس پر مددگار پولیس کی گاڑی پر دستی بم حملہ کیا گیا۔

اس حملے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا، جبکہ مددگار پولیس کی گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا۔

دھماکے کے نتیجے میں پولیس موبائل بھی متاثر ہوئی ہے۔ تفتیش جاری ہے اور زخمی اہلکار کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید پرئیے:https://urdu.thepenpk.com/?p=4990

Leave A Reply

Your email address will not be published.