نیوز ڈیسک
زلزلے کے جھٹکے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں محسوس کیے گئے ہیں، نیوز رپورٹ کے مطابق چمن، قلعہ عبداللہ، پشین، اور دالبندین جیسے پاک ایران سرحدی علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے۔
زلزلے کی شدت 5.4 تھی، جس کا مرکز کوئٹہ کے شمال مغرب میں 150 کلو میٹر دور تھا اور گہرائی 35 کلومیٹر تھی۔ لوگ خوفزدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے، تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاعات نہیں ملی ہیں۔
قبل ازیں 13 مارچ کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی، اور خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے تھے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ 8 بج کر 24 منٹ پر آیا، جس کی شدت 5.3 تھی اور گہرائی 130 کلو میٹر تھی، زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان میں تھا۔